اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھٹوعہ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

کھٹوعہ میں پاکستانی فائرنگ
کھٹوعہ میں پاکستانی فائرنگ

By

Published : Mar 24, 2020, 8:35 AM IST

Updated : Mar 24, 2020, 11:24 AM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور بلا اشعال فائرنگ کی۔

فائرنگ میں ایک عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بھارت فوج نے پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور آئے روز لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ ہو رہی ہے۔

سال 2019 میں 3200 بار جنگ بندی کے خلاف ورزی ہوئی ہے، جو دو برسوں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ سنہ 2018 میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 1610 واقعات پیش آئے تھے، جبکہ 2017 میں یہ تعداد 1 ہزار تھی۔

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد تقریباً 1553 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر کے پونچھ، اکھنور، اوڑی، ٹنگڈار، کیرن اور گریز علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے یہ واقعات پیش آئے ہیں۔ان علاقوں میں رہائش پزیر افراد خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 24, 2020, 11:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details