اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق وزیر کے ٹرسٹ کے خلاف ایف آئي آر درج - چودھری لال سنگھ

مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) نے کٹھوعہ میں واقع آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ اور محکمہ جنگلات اور محصولات کے نامعلوم عہدیداروں کے خلاف جعلسازی کے ذریعہ زمین حاصل کرنے کی ابتدائی تفتیش (پی ای) شروع کرنے کے لیے ایف آئی آر درج کی ہے۔

سابق وزیر کے ٹرسٹ کے خلاف ایف آئي آر درج
سابق وزیر کے ٹرسٹ کے خلاف ایف آئي آر درج

By

Published : Jun 25, 2020, 10:49 PM IST

یہ ٹرسٹ جموں و کشمیر کے سابق وزیر چودھری لال سنگھ چلارہے ہیں۔ جمعرات کے روزیہاں سی بی آئی کے ذرائع نے اس اطلاع کی تصدیق کی۔ چودھری لال سنگھ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کے باغی رہنما ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ناجائز فائدہ حاصل کرتے ہوئے ضلع کٹھوعہ کے محکمہ محصولات اور محکمہ جنگلاتی کے نامعلوم عہدیداروں نے سرکاری / جنگلات کی زمین کی خرید و فروخت کی اجازت دی اور ٹرسٹ نے اس کا فائدہ اٹھایا۔

سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات کو جموں وکشمیر زراعتی اصلاحات ایکٹ 1976 کے تحت چھوٹ کے زمرہ میں شمار کرنے کے لئے پیش کیا گیا تھا ، جس میں محصولات اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت تھی۔

تفتیشی ایجنسی نے الزام لگایا کہ ٹرسٹ نے اس قانون کے تحت اراضی کو فروخت کرنے سے متعلق دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بہت بڑی اراضی حاصل کی ہے۔

صرف یہی نہیں بی جے پی کےلیڈر کے ٹرسٹ نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن (پی آئی ایل) نمبر 19/2011 کے تحت 9 جون 2015 کو دائر حلف نامے میں غلط معلومات بھی دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details