کٹھوعہ:جموں و کشمہر کے ضلع کٹھوعہ میں بدھ کے روز 10 سالہ لڑکے کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق کٹھوعہ ضلع کے بلاک نگری گاؤں سید پور میں ایک 10 سالہ لڑکے کی لاش تھلے میں پائی گئی۔ کم عمر لڑکے کی لاش قریبی کھیت میں جھاڑیوں سے ملی اور اس کے منہ، بازو اور ٹانگیں کپڑے اور پلاسٹک کے ٹیپ سے بندھے ہوئے تھے۔ Boy Murdered in Kathua
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پرنئے کمار منگل کو پرائیویٹ ٹیوشن کے لیے گھر سے نکلا اور پھر دیر رات تک وہ گھر واپس نہیں آیا تھا۔ گاؤں والوں نے مضافات میں جھاڑیوں سے اس کی لاش دیر رات برآمد کی۔
کٹھوعہ میں دس سالہ لڑکے کا قتل ایس ایس پی کٹھوعہ، آر سی کوتوال نے بتایا کہ لڑکے کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جس کا منہ ٹیپ سے بند تھا اور اس کے ٹانگوں کو بندھ کے رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے قتل کے خلاف مزاحمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں:
ایس ایس پی نے پولیس نے اس سلسلے میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں تین نابالغ ہیں۔ انہوں نے کہا پولیس نے لڑکے کے پڑوسی میجر پون کمار سینی کو گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ وہیں پولیس کے مطابق قتل کی اصل وجہ دشمنی بھی ہو سکتی ہے۔