اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹھوعہ: گوپال مہاجن ضلع صدر مقرر - ریاستی صدر اور ضلعی ترقی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین گوپال مہاجن

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں سابق بی جے پی ریاستی صدر اور ضلعی ترقی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین گوپال مہاجن کو ضلعی صدر کے طور پر مقرر کیا گیا۔

کٹھوعہ: گوپال مہاجن کو ضلعی صدر کے طور پر مقرر کیا گیا
کٹھوعہ: گوپال مہاجن کو ضلعی صدر کے طور پر مقرر کیا گیا

By

Published : Apr 27, 2021, 7:48 AM IST

اس موقع پر بی جے پی کے سینئر رہنما اشوک کال، ریاستی کنوینر یودھویر سیٹھی سابق رکن اسمبلی راجیو جسروٹیہ کے ساتھ کئی بی جے پی کے رہنما موجود رہے۔

کٹھوعہ: گوپال مہاجن کو ضلعی صدر کے طور پر مقرر کیا گیا

اس موقع پر نئے مقرر صدر گوپال مہاجن نے کہا کہ ہر 3 سال بعد بی جے پی اپنے کارکنان کو کچھ کام دیتی ہے، آج انہیں ضلعی صدر کا عہدہ بھی مل گیا ہے، تاکہ وہ تمام کارکنان کی تکمیل اور ان کی بھر پور کوشش کریں گے اور کر بی جے پی کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

گوپال مہاجن کے ضلعی صدر بننے کے بعد کارکنان کے ساتھ ایک پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں موجود بی جے پی کے ریاستی کنوینر یودھویر سیٹھی نے صحافیوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریاستی رویندر رینا کو کئی دھمکیاں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکنان ایسی دھمکیوں سے کبھی نہیں ڈرتا ہے اور اس طرح کی دھمکیاں یہ ظاہر کرتی ہے کہ 370 منسوخ ہونے کے بعد بوکھلاہٹ میں ایسی دھمکیاں دے رہے ہیں جن سے بی جے پی کارکنان کبھی نہیں ڈرتے اور اپنی پارٹی کی ترقی کے لیے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details