ملک بھر میں منایا جا رہا پروگرام آزادی کا امرت جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں بھی منایا جارہا ہے کٹھوعہ میں یہ پروگرام 12 مارچ سے شروع کیا گیا تھا۔
کھٹوعہ میں آزادی کا امرت پروگرام منعقد - etv bharat
جموں کے ضلع کٹھوعہ میں ایک تصاویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کو آزادی کے بعد سے حاصل ہونے والی کامیابیوں اور ملک کے لئے اہم کردار ادا کرنے والے لوگوں کے بارے میں واقفیت کروائی گئی ۔
کھٹوعہ میں آزادی کا امرت پروگرام منعقد کیاگیا
کٹھوعہ میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کو آزادی کے بعد سے حاصل ہونے والی کامیابیوں اور ملک کے لئے اہم کردار ادا کرنے والے لوگوں کے بارے میں واقفیت کروائی گئی ۔ پروگرام کا افتتاح بی ڈی سی کے وائس چیئرمین نے کیا۔
رگھنن سنگھ اور ضلعی ڈپٹی کمشنر راہول یادو نے بتایا کہ یہ پروگرام 75 ہفتوں تک چلایا جائے گا ۔جو ضلع کے مختلف حصوں میں منعقد کیا جائے گا یہ معلومات ضلعی ڈپٹی کمشنر راہول یادو نے صحافیوں کو دی۔