جموں:جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ میں تین مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ 6 کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں بگان کاٹلی کے نزدیک ڈرائیور موڑ کاٹنے کی کوشش کے دوران گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس وجہ سے گاڑی تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ Road Accident in Kathua
مزید پڑھیں: