اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹھوعہ: کووِڈ سے متاثرہ بچوں کے لیے 10 لاکھ روپے کی اِمداد - خاندانوں کی زندگی مشکل ہو گئی

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ملک مشکل وقت سے گذر رہا ہے۔

covid infected children
کووِڈ سے متاثرہ بچوں

By

Published : Jun 5, 2021, 10:23 PM IST

وزیر اعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کووڈ متاثرین کے وارڈوں کے لیے رضاکارانہ/ذاتی ذرائع کے ذریعہ بطور شراکت کے طور پر 10 لاکھ روپے ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ کے حوالے کیے۔

اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ان بچوں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی جو موجودہ وبائی بیماری کے دوران اپنی روزی روٹی کمانے والے عزیزوں سے محروم ہو گئے تھے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ملک مشکل وقت سے گذر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ک حالیہ لہر کے دوران صوبہ جموں میں بھی کووڈ مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے جس میں بہت سے لوگوں نے اپنی روزی روٹی کمانے والوں کو کھو دیا ہے، جس سے ان خاندانوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قریبی اور عزیزوں کے زیاّں کے تلافی کسی بھی طرح سے ممکن نہیں ہے، لیکن اپنے ضمیر کی پکار پر عمل پیرا ہونے کے لیے ہم نے ان بچوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے ایک بہت ہی چھوٹی اور عاجزانہ کوشش کی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت مہلک کووِڈ-19 کے خلاف اپنی لڑائی میں جموں و کشمیر یو ٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ فوری امداد فراہم کرنے کے لئے حکومت ہند نے متعلقہ ممبر پارلیمنٹ کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے حلقے کے اضلاع میں کووِڈ تخفیف کی کوششوں کے لئے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ کے 2.5 کروڑ روپے طبی اور صحت دیکھ ریکھ کے ضروری سامان کی فراہمی کے لیے فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ یو ٹی کے ہیلتھ کیئر اداروں کو ضروری طبی ڈھانچے کے ساتھ اَپ گریڈ کیا گیا ہے جس میں آکسیجن سپلائی کو بڑھانا اور بیشتر کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو صحت کی مناسب نگہداشت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق عبداللہ کی صحت یابی کے لئے غریبوں میں راشن تقسیم


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضرورت پڑنے پر پڑوسی اضلاع سے آکسیجن سلنڈروں کو منگانے کے لئے ڈی سی کٹھوعہ کی تعریف کی۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راہل یادو نے جاری کووِڈ منظر نامے اور ضلع انتظامیہ کی تخفیفی کاوشوں کو پیش کیا۔

دورے کے دوران وزیر مملکت کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرپرسن مہان سنگھ، ڈی ڈی سی وائس چیئرمین رگونندن سنگھ، میونسپل چیئرمین کٹھوعہ نریش شرما، میونسپل چیئرمین لکھن پور رویندر شرما، سابق وزیر راجیو جسروٹیہ، چیئر مین ہیرا نگر میونسپل ایڈووکیٹ وجے شرما، ایس ایس پی کٹھوعہ آر سی کوتوال اور اے ڈی سی اَتل گپتا کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details