حالانکہ اب ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی گئی ہے، لیکن اس کے اثرات سے سبھی پوری طرح سے باہر نہیں نکل پائے ہیں۔
ان حالات میں غریبوں و مجبور خاندانوں کی امداد کرنے کے تئیں شہر کے چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ضمیر احمد خان کی جانب سے آج غریبوں و ضرورتمندوں میں کل 50،000 راشن کٹس تقسیم کئے۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ و حالیہ اپوزیشن لیڈر سدرامیہ نے راشن تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ سدرامیہ اور ایم ایل اے ضمیر احمد خان اس موقع پر ضمیر احمد خان نے عوام الناس اور خاص طور پر مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بازاروں میں جانے و خریداری کرنے سے سخت پرہیز کریں۔
انہوں نے مزید اپیل کی کہ عید الفطر کو سادگی سے منائیں اور اپنی استطاعت کے مطابق اپنے پڑوسیوں و ضرورتمندوں کی امداد کریں۔