بیدر:ریاست کرناٹک میں زکٰوۃ سنٹر انڈیا مشہور سماجی و ملی ادارہ ہے جو مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کرتا ہے۔یہ ادارہ ریاست کے مختلف اضلاع میں کافی سرگرمی ہے۔ادارے کا مقصد مسلمانوں کو خودکفیل بنانا ہے۔ بیدر ضلع زکوۃ سینٹر انڈیا یونٹ کے محمد نظام الدین نے کہا کہ مستحقین کی فلاح کے لیے مختلف منصوبوں اور حکمت عملی پر منی نظام کو قائم کرنے کے لیے اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس میں مختلف اسکیمات جسے نوجوانوں کو روزگار کیلئے ، تعلیمی وظائف ( Educational Scholarship) ، غریبوں کی امداد ، ہنگامی امداد (Emergency Support) ( قرضہ جات رقیدیوں کی امدا در قدرتی آفات) انتظامی اخرجات Administrative Exp شامل ہیں۔ ان سارے معاملات میں سروے تحقیق یونٹ اڈوائزری کمیٹی کی جانب سے تجز یہ منظوری پر دیا جاتا ہے۔ زکٰوۃ سنٹر ایک رجسٹر ڈ ادارہ ہے۔ اور اس کا بینک اکاونٹ ہے درخواستیں اور فارم منظوری اسکیان کیے جانے اور ر یکارڈ رکھے جاتے ہیں۔ بینک اکاؤنٹ میں جمع اور ادائیگی کا حساب رکھا جاتا ہے۔
Zakat Centre India Bidar زکٰوۃ سنٹر انڈیا بیدر یونٹ کی مسلمانوں سے اپیل - مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کرتا
بیدر ضلع زکٰوۃ سینٹر انڈیا یونٹ کے محمد نظام الدین نے کہا کہ گزشتہ برس ماچ 2022 کو اس ادارے کا قیام عمل میں آیا۔ ادارے کے قیام کا مقصد مسلمانوں کوغربت سے نجات دلانے اور انہیں خود کفیل بنانا تھا۔ اس کے ساتھ ہی امت اجتماعی نظم زکٰوۃ سے پوری طرح سے واقف ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Masjid e Taha Distributes Ramadan Kits مسجد طحہ کے زیر اہتمام رمضان کٹس تقسیم
انہوں نے کہا کہ کیش لیس پیمنٹ کی سہولت ہے بینک اکاونٹ میں ماہانہ وظائف کی ادائیگی راست کی جاتی ہے۔ مستحقین کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ انہیں کاروبارہ چلانے کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں قرض بھی دیا جاتا ہے جس پر کوئی سود نہیں لیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زکٰوۃ سنٹر بیدر یونٹ کی جانب سے 26 عدد سلائی مشین خواتین میں تقسیم کی گئی اس کے علاوہ 20 ٹھیلہ بنڈیاں ، 49 غریب اور ضرورت مندوں کے لیے امداد، تعلیمی امداد بصورت اسکالرشپ 30 عدد و دیگر روزگار فراہمی کے لیے امداد دی گئی ہے۔