ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ضلع یوتھ کانگریس کے صدر ایرنا پاٹل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی ملک کی دارالحکومت ہے۔ دارالحکومت دہلی میں اس طرح کے تشدد ہونا ملک کے لیے بہت ہی شرم کی بات ہے۔
گلبرگہ: مرکزی حکومت کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج - تشدد کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار بتایا
کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں دہلی میں ہوئے تشدد پر ضلع یوتھ کانگریس کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
مرکزی حکومت کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج
انہوں نے اس تشدد کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار بتایا۔
اس موقع پر کانگریس کے رکن سجاد رانجولی نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ کو اپنے عہدے سے فورا استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ اس تشدد میں کئی افراد مر چکے ہیں اور بہت سارے زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تشدد گجرات کی طرح دوہرانے کی کوشش کی گئی ہے۔
Last Updated : Mar 3, 2020, 12:03 AM IST