اردو

urdu

ETV Bharat / state

Al Ameen Lifetime Achievement Award ملت کے نوجوان ملک کے لئے چینج میکر بنیں، ایم اے سلیم آئی پی ایس

ڈاکٹر ایم اے سلیم کی تعلیم ریاست کے معروف ملی ادارہ الامین ایجوکیشن سوسائٹی کے کالج میں مکمل ہوئی ہے اور ان کن کی جانب سے سوسائٹی کے لئے کی جارہی خدمات کے اعتراف میں انہیں الامین ادارے کی جانب سے الامین لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا. MA Salem was honored with Al Ameen Lifetime Achievement Award

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 4:03 PM IST

ملت کے نوجوان ملک کے لئے چینج میکر بنیں، ایم اے سلیم آئی پی ایس

بنگلور: ایم عبداللہ سلیم 1993 بیچ کے آئ پی ایس افسر ہیں جو کہ دارالحکومت بنگلور میں محکمہ پولیس میں کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور اپنی خدمات انجام دیں. ایم اے سلیم نے پولیس مینجمنٹ و خاص طور پر ٹریفک مینجمنٹ میں ڈاکٹریٹ حاصل کیا ہے، لہٰذا ایم اے سلیم موثر ٹریفک مینجمنٹ کے لئے شہرت رکھتے ہیں اور اپنی نمایاں خدمات کے لئے کئی ایوارڈس حاصل کرچکے ہیں. ڈاکٹر ایم اے سلیم کی تعلیم ریاست کے معروف ملی ادارہ الامین ایجوکیشن سوسائٹی کے کالج میں مکمل ہوئی ہے اور ان کن کی جانب سے سوسائٹی کے لئے کی جارہی خدمات کے اعتراف میں انہیں الامین ادارے کی جانب سے الامین لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا.

یہ بھی پڑھیں: Shaheen College In Bidar اچھے کاموں میں ہاتھ بٹانا انسانیت کا تقاضا

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم. اے سلیم نے کہا کہ الامین ایوارڈ ان کے لئے نہیں بلکہ ان سارے طلباء کے لئے منصوب ہے جنہوں نے ادارے میں عمدہ تعلیم حاصل کر کامیاب ہوئے ہیں. ڈاکٹر ایم اے سلیم نے نوجوانوں کے لئے پیغام دیا کہ وہ اپنے اکیڈمیکس کے ساتھ کیریکٹر بلڈنگ پر بھی خاص توجہ دیں تاکہ قوم و ملت کے لئے ایک چینج میکر بن سکیں. واضح رہے کہ ایم اے سلیم محکمہ پولیس میں کئی اہم و اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ انہیں موثر ٹریفک منیجمنٹ کےلئے ریاست بھر میں شہرت حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details