بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع کثیر منزلہ عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ مرنے والے شخص کی شناخت محمد طاہر حسین کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی عمر 28 برس بتائی جارہی ہے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے دن میں بومنہلی پولیس کی ایک ٹیم محمد طاہر حسین کو قتل کی کوشش کے معاملے میں گرفتار کرنے کے لیے پہنچی تھی، اسی دوران یہ مذکورہ واقعہ پیش آیا۔ طاہر حسین کے اہل خانہ کے مطابق پولیس اہلکاروں اور شکایت کنندہ نے اسے عمارت سے دھکیل دیا۔
تاہم مقتول کے اہل خانہ محمد حسین نے الزام لگایا کہ پولیس نے انہیں حراست میں لینے کے بعد عمارت سے دھکیل دیا اور مطالبہ کیا کہ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ واضح رہے کہ حسین نے دو روز قبل مبینہ طور پر ایک خاتون کو چاقو مارنے کی دھمکی دی تھی۔ بدھ کو اس پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور اپنے والد کو بتایا کہ حسین گذشتہ چند دنوں سے اسے پریشان کر رہا تھا۔ بومنہلی پولیس نے حسین کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا اور شکایت کنندہ کے ساتھ اس کے گھر گئی اور تبھی حسین نے مبینہ طور پر محلے کی ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی بھی کی تھی جس کی وجہ سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔