اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Bommai On Yogi Model: 'ضرورت پڑنے پر کرناٹک میں یوگی ماڈل اپنایا جائے گا' - سوامی وویکانند یووا شکتی اسکیم

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اعلان کیا کہ 'فرقہ پرست طاقتوں' سے نمٹنے کے لیے ضرورت پڑنے پر کرناٹک میں یوگی ماڈل اپنایا جائے گا۔ Yogi's model will be adopted in K'taka if required

ضرورت پڑھنے پر کرناٹک میں یوگی ماڈل اپنایا جائے گا
ضرورت پڑھنے پر کرناٹک میں یوگی ماڈل اپنایا جائے گا

By

Published : Jul 28, 2022, 5:21 PM IST

بنگلورو:اپنی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ اتر پردیش کی موجودہ صورتحال کے مطابق یوگی درست فیصلے کر رہے ہیں، لیکن کرناٹک میں مسائل سے نمٹنے کے لیے بہت سے طریقے موجود ہیں۔ تاہم، اگر ضرورت پڑی تو یوگی کے ماڈل کو اپنایا جائے گا۔ بی جے پی کارکن پروین کمار نیتارو کے قتل کے بعد وزیر اعلیٰ پر یوگی ماڈل کو اپنانے کے لیے دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں نظام کو درہم برہم کرنے کے لیے ایک منظم نیٹ ورک موجود ہے۔

حجاب معاملہ پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت نے صورتحال پر مکمل طور پر قابو پالیا ہے اور آج ان میں سے زیادہ تر یکساں قوانین پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے مطابق اذان کے قوانین کو بھی نافذ کیا ہے۔

ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی تنظیموں پر پابندی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بومئی نے کہا کہ مرکزی حکومت اس محاذ پر کام کر رہی ہے۔ کئی ریاستی حکومتوں نے ان پر پابندیاں لگائی ہیں اور عدالتوں نے پابندی کے احکامات پر روک لگا دی ہے۔ اس سلسلے میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور ملک بھر میں ریاستوں کی طرف سے اتفاق رائے لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے متعلق اعلان مرکز سے آئے گا۔

بومئی نے اس موقع پر کئی پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا، جس میں پانچ نئے شہروں اور چھ انجینئرنگ کالجوں کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے سوامی وویکانند یووا شکتی اسکیم کا بھی آغاز کیا تاکہ خواتین کاروباریوں کے لیے سٹری شکتی اسکیم کے خطوط پر نوجوانوں کی مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے 5 لاکھ نوجوانوں کو مدد ملے گی۔ انہوں نے 700 کروڑ روپے کی سالانہ لاگت پر 25 لاکھ ایس سی/ ایس ٹی خاندانوں کے لیے 75 یونٹ تک مفت بجلی کا بھی اعلان کیا۔ بومئی نے دعویٰ کیا کہ پہلی بار ریاست بھر میں 8000 اسکولوں کی عمارتیں تعمیر کی گئیں۔ حکومت نے 8 لاکھ کاروباریوں کی مدد کے لیے ایمیزون اور دیگر ایگریگیٹرز کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Karnatak BJP Youth Leader Murder: پروین کے قتل کے پیچھے پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی ہو سکتی ہیں، بی جے پی

ABOUT THE AUTHOR

...view details