اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ کےعہدے سے برطرف کرنے پر یدی یورپا بغاوت کریں گے: سی ایم ابراہیم

کرناٹک میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی میں سیاست چل رہی ہے، بی جے پی کے کئی لیڈران وزیر اعلیٰ کی کرسی کی ریس میں لگے ہوئے ہیں، تاہم ابھی تک بی جے پی ہائی کمان سے اس مسئلے کے متعلق کوئی پیغام نہیں آیا۔ حالانکہ یدی یورپا نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

By

Published : Jul 26, 2021, 3:12 PM IST

وزیر اعلیٰ کےعہدے سے برطرف کرنے پر یدیورپا بغاوت کرینگے:سی ایم ابراہیم
وزیر اعلیٰ کےعہدے سے برطرف کرنے پر یدیورپا بغاوت کرینگے:سی ایم ابراہیم

بی جے پی میں چل رہی اس اقتدار کی سیاست کے حالات میں یہ جاننا اہم ہوگا کہ سن 2013 میں یدی یورپا نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے بغاوت کرکے اپنی سیاسی جماعت 'کرناٹک جنتا پکش' بنائی تھی جس کے نتیجے میں کرناٹک میں بی جے پی زمین دوز ہوچکی تھی۔

وزیر اعلیٰ کےعہدے سے برطرف کرنے پر یدیورپا بغاوت کرینگے:سی ایم ابراہیم

اس موضوع کے متعلق کانگریس ایم ایل سی اور سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم نے کہا کہ یدی یورپا بی جے پی کو اپنی ماں کہہ رہے ہیں لیکن اگر انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے برطرف کیا گیا تو سیاسی اعتبار سے نتائج ہنگامہ خیز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Yediyurappa Resigns: کرناٹک کے گورنر نے یدیورپا کا استعفیٰ منظور کیا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یدی یورپا کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا تو یہ ضرور بغاوت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details