بی ایس یدیورپا نے ارکان اسمبلی، ممبران پارلیمنٹ، عہدیداروں اور شہریوں سے کورونا وائرس سے جنگ میں بھرپور تعاون پیش کرنے کی اپیل کی۔
کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے ایک سال کی تنخواہ عطیہ دینےکا اعلان کیا - کورونا وائرس کے خلاف جنگ
کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے کورونا وائرس کے خاتمہ کےلیے اپنی ایک سال کی تنخواہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دینے کا آج اعلان کیا۔
کورونا وائرس کے خلاف جنگ
انہوں نے کہا یہ بہت مشکل وقت ہے جس سے ہم گزر رہے ہیں جبکہ ہمیں اس جنگ کو متحدہ طور پر لڑنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔