اردو

urdu

ETV Bharat / state

یدیورپا گرانٹ نہیں لاسکے، کیا بومئی ایساکرسکتے ہیں:سدارمیا - ڈویژنل سطح کی میٹنگ

کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورسابق وزیراعلی سدارمیا نے سوال کیا ہے کہ جب سینئر بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے ی) کے لیڈر بی ایس یدیورپا مرکز سے گرانٹ نہیں لاسکے توکیا جنتادل سے بی جے پی میں گئے وزیراعلیٰ باسوراج بومئی کے لئے ایسا کرپانا ممکن ہے۔

یدیورپا گرانٹ نہیں لاسکے، کیا بومئی ایساکرسکتے ہیں:سدارمیا
یدیورپا گرانٹ نہیں لاسکے، کیا بومئی ایساکرسکتے ہیں:سدارمیا

By

Published : Jul 31, 2021, 7:36 PM IST

کانگریس کی ڈویژنل سطح کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے ہفتہ کو میسور پہنچے سدارمیا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کووڈ انتظام اورسیلاب کی صورت حال سے نمٹنے میں ناکامی کے لئے حکمراں بی جے پی حکومت کی تنقید کی۔

انہوں نے کہا، 'ریاستی حکومت نے گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کوئی راحت نہیں دی تھی۔ تقریباً دس ہزار بے گھروں کو معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔ مرکز سے ریاست کی جی ایس ٹی کے حصے کے لئے مسٹریدیورپا گرانٹ نہیں لاسکے۔ کیا مسٹربومئی لائیں گے، یہ تمام گرانٹ۔'

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی صورت حال کو سنجیدگی سے لیناچاہیے ورنہ ممکنہ تیسری لہر سے پوری ریاست متاثرہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Basavaraj Bommai: کسانوں کے بچوں کے لیے نئی اسکالرشپ اسکیم کا اعلان

انہوں نے زوردیا کہ تمام اقدامات پہلے سے ہی کیے جانے چاہیے اورحکومت کو وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری قدام اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی وارننگ دی کہ ہمسایہ ریاستوں کیرالہ اورمہاراشٹرا میں انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے، اس لئے وہاں سے کرناٹک آنے والوں کی جانچ اورکورونا وائرس کے پھیلاوکوروکنے کے لئے وسیع انتظامات کئے جانے چاہیے، ورنہ اس کاانجام بہت بھیانک ہوگا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details