اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر ڈسٹرکٹ وقف بورڈ کی ائمہ و مؤذنین سے اپیل

یادگیر ڈسٹرکٹ وقف آفیسرعبدالرب نے ضلع یادگیر کے وقف بورڈ میں شامل مساجد کے ائمہ و مؤذنین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو بینک میں جاکر آدھار کارڈ لنک کروائیں۔ تب ہی اکاؤنٹ میں وقف بورڈ سے ملنے والی رقم ملے گی۔

یادگیر ڈسٹرکٹ وقف بورڈ کی ائمہ و مؤذنین سے اپیل
یادگیر ڈسٹرکٹ وقف بورڈ کی ائمہ و مؤذنین سے اپیل

By

Published : Sep 19, 2021, 2:15 PM IST

یادگیر کے ضلع ڈسٹرکٹ وقف آفیسر عبدالرب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کئی ماہ سے یہ شکایت آ رہی ہے کہ ضلع یادگیر میں وقف بورڈ کی جانب سے کرناٹک وقف بورڈ میں شامل مساجد کے ائمہ و مؤذنین کو وقف بورڈ کی جانب سے ماہانہ ملنے والی تنخواہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہو رہی ہے۔

یادگیر ڈسٹرکٹ وقف بورڈ کی ائمہ و مؤذنین سے اپیل

انہوں نے کہا کہ بینک اکاؤنٹ سے آدھارکارڈ لنک نہ ہونے کی وجہ سے اکاؤنٹ میں پیسے نہیں آ رہے۔

ڈسٹرکٹ وقف آفیسر عبدالرب نے ضلع یادگیر کے وقف بورڈ میں شامل مساجد کے ائمہ و مؤذنین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو بینک میں جاکر آدھار کارڈ لنک کروائیں۔ تب ہی اکاؤنٹ میں وقف بورڈ سے ملنے والی رقم ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یادگیر میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ



انہوں نے مزید کہا کہ اپنا بینک اکاؤنٹ آدھار کارڈ سے لنک کروانے کے بعد اپنے بینک اکاؤنٹ پاس بک کی فوٹو کاپی ضلع وقف آفس میں جمع کروائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details