اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: چوری کی واردات پر قابو پانے کے لئے پولیس کی انوکھی پہل - یادگیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدا مورتی

ضلع یادگیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدا مورتی نے کہا کہ یادگیر پولیس کی جانب سے گراہ سرکشا ایپ بنایا گیا ہے، جس کے ذریعہ ایسے افراد کے گھروں کی حفاظت کی جاسکتی ہے جو سفر میں ہوں اور ان کا گھر خالی ہو۔

پولیس کی انوکھی پہل
پولیس کی انوکھی پہل

By

Published : Sep 11, 2021, 2:34 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدا مورتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یادگیر پولیس کی جانب سے گراہ سرکشا ایپ کریٹ کیا گیا ہے
اس ایپ کے ذریعہ ایسے لوگوں کے گھروں کی حفاظت کی جائے گی جو سفر میں ہیں-

پولیس کی انوکھی پہل

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس نے اس ایپ کے ذریعے شہر میں ہورہے چوری کے واقعات پر روک لگانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جب آپ کسی دوسرے مقام پر جا رہے ہوں تو اپنے گھر کا لوکیشن، مکان کی فوٹو، مکمل پتہ اور سفر کی تاریخ سمیت مکمل تفصیلات اس ایپ کے واٹس ایپ نمبر 9480803600 پر سینڈ کریں گے تو شہر میں گشت کرنے والی محکمہ پولیس کی گاڑیاں آپ کے گھر کے اطراف و اکناف دن اور رات میں چکر لگائیں گی

مزید پڑھیں:

یادگیر: پولیس کانسٹیبل کے لئے مفت کوچنگ کلاس کی سہولت

انہوں نے کہا کہ سفر کے دوران اپنے اپنے گھروں کی حفاظت کے لیے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے کئے جا رہے اس اقدامات کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے گھروں کو چوروں کے نشانہ سے بچائیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details