اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمت کے خلاف احتیاج - پیٹرول ڈیزل کی قیمت کے خلاف احتجاج

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس پارٹی اور یوتھ کانگریس نے شہر کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

یادگیر ـکانگریس پارٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمت کے خلاف احتیاج کیا
یادگیر ـکانگریس پارٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمت کے خلاف احتیاج کیا

By

Published : Jun 29, 2020, 6:58 PM IST

ضلع میں کانگریس نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم دیا گیا ہے۔


اس میمورنڈم میں صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ کورونا وائرس سے عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے لیکن مرکزی حکومت عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کرکے مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہے اس لیے مرکزی حکومت سے اپیل کی جاتی ہے کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کو کم کریں۔

یادگیر ـکانگریس پارٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمت کے خلاف احتیاج کیا
اس موقع پر سابقہ رکن قانون ساز کونسل چنا ریڈی، ضلع یادگیر کانگریس صدر میری گوڈا، سرینواس ریڈی ضلع مہلا صدرمنجولا ، ضلع میناریٹی صدر لائق حسین بادل، ڈسٹرکٹ وقف ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین غلام جیلانی افغان، یادگیر ضلع یوتھ کانگریس صدر عبدالرزاق، یادگیر سٹی کانگریس صدر عرفان بادل کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details