بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے کہا کہ ہولی خوشی کا تہوار ہے۔ثقافتی ورثے کو برقرار رکھتا ہے، تاریخ کی عکاسی کرتا ہے اور انسانی اقدار کے رشتے کو مضبوط کرتا ہے، اس کو پرخلوص جذبے کے ساتھ منایا جائے اور عوام کو پریشان کئے بغیر امن و امان برقرار رکھا جائے۔ آج ڈپٹی کمشنر ہال میں منعقد 7 اور 8 مارچ کو ہولی کے تہوار کی تقریبات کے پس منظر میں امن میٹنگ کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نےکہا کہ اسکولوں اور کالجوں کے سالانہ امتحانات شروع ہو چکے ہیں۔ضلع ڈپٹی کمشنر نے سختی سے مطلع کیا کہ اگر کوئی طالب علم پینٹ کلر پھینکتے یا پھر کسی کو پریشان کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی جے، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور کیمیکل پینٹ (رنگ) پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر ہولی کے تہوار کے بارے میں آٹو میں وسیع پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے۔ ہولی کے جشن میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نا ہو اس کے لئے مناسب سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔اس تہوار کو پرامن طریقے سے منایا جائے۔ اس دوران آتشزدگی کے حادثے کو روکنے کے لئے فائر بریگیڈ کو بھی الرٹ کیا گیا ہے۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے میٹنگ میں بتایا کہ اگر ہولی کے دوران کسی بھی طرح کا کوئی واقعہ پہش آتا ہے تو سب سے پہلے اس پر بروقت قابو پانے کی کوشش کی جائے گی ۔اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔