اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: خستہ حال سڑکوں سے عوام پریشان - یادگیر میں خستہ حال سڑکوں کے سبب مشکلات

کرناٹک کے ضلع یادگیر کی متعدد اہم سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Yadgir: people are facing difficulties due to dilapidated roads
یادگیر: خستہ حال سڑکوں کے سبب عوام کو مشکلات

By

Published : Sep 20, 2020, 12:51 PM IST

یادگیر میں اہم مقامات کو جوڑنے والی کئی سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے ہیں۔ چرچ کے سامنے سے سرکاری دواخانہ جانے والی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں، وہیں ٹوویلر گاڑیوں کا سڑک سے گذرنا مشکل ہوگیا ہے۔

یادگیر: خستہ حال سڑکوں کے سبب عوام کو مشکلات

بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور جگہ جگہ گڑھے نظر آرہے ہیں۔ ضلع سرکاری ہسپتال اور سوداگر نرسنگ ہوم کی سڑک کا بھی برا حال ہے جس کی وجہ سے ایمبولنس کو گذرنے میں بھی کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ مکہ مسجد سے ہتی کونی جانے والی سڑک بھی خستہ حال ہونے کے سبب مسلم پورہ علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں اور مصلیوں کو مسجد جانے کےلیے دشواری پیش آرہی ہے۔

یادگیر: خستہ حال سڑکوں کے سبب عوام کو مشکلات

سڑکوں کی بدحالی کے سبب اسکولی بچوں کو بھی کافی مشکل پیش آرہی ہے۔ مقامی افراد نے پبلک ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور محکمہ بلدیہ سے شہر کی سڑکوں کی مرمت کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یادگیر: خستہ حال سڑکوں کے سبب عوام کو مشکلات

ABOUT THE AUTHOR

...view details