برسات کے موسم میں عموماً مختلف اقسام کی بیماریاں پھیلتی ہیں۔ تاہم اس موسم میں اگر محکمہ بلدیہ کی جانب سے غفلت برتی جاتی ہے تو لوگوں کو مزید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔
محکمہ بلدیہ کی جانب سے عوام سے بار ہا اپنے مکان اور قرب و جوار کے علاقوں کو صاف رکھنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے اس موسم میں پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی جاتی ہے۔
ریاست کرناٹک کے شہر یادگیرکے بلدیہ حلقہ 19 اور 20 میں نالیوں سے گندہ پانی سڑکوں پر آنے کی عام شکایت ہے۔
محکمہ بلدیہ کی جانب سے نالیوں کی مکمل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر بہ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو آمدو رفت میں دشواری پیش آرہی ہے۔