نیٹ کے امتحان میں حصہ لینے والے طلباء کے لیے مسجد صدر دروازہ یادگیر کی انتظامیہ کمیٹی نے طلباء سے امتحان کے خوف کو دور کرنے اور نیٹ کے امتحان کی تیاری سے متعلق 5ستمبر بروز اتوار صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک ایک مشقی امتحان رکھا ہے۔
مشقی امتحان کا انعقاد شہر کے صبا کالج یادگیر میں منقد ہوگا۔
مسجد صدر دروازہ انتظامی کمیٹی کے سکریٹری سید ساجد حیات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلباء جو 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے نیٹ کے امتحان میں حصہ لے رہے ہیں ان کی تیاری اور رہنمائی کے لئے شہر کے صبا کالج میں مشقی امتحان رکھا گیا ہے۔
اساتذہ کی نگرانی میں صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک یہ مشقی امتحان لیا جائے گا-