کرناٹک کے ضلع یادگیر کی مسجد رحمانیہ اسٹیشن روڈ یادگیر میں جلسہ میلاد النبیﷺ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مولانا حافظ سید قاسم بخاری قادری گلبرگہ نے مہمان مقرر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کی ولادت کی خوشی باعث اجر و ثواب ہے۔
ہر زمانے میں ہر دور میں ہر علاقے اور زمین کے ہر خطے میں حضور اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشی منائی گئی۔ منانے کے طریقے اور انداز الگ تھے مگر میلاد کا اہتمام ضرور ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم میلاد کا بھی اہتمام کریں اور سرکار کی سیرت بھی اپنائیں کیونکہ ساری انسانیت کے لیے حضور ﷺکی حیات طیبہ ایک بہترین نمونہ ہے۔
اللہ تعالی نے حضور کی ذات و صفات کو عظیم بے مثل و بے مثال بنایا ہے۔ میلاد پر خوشیوں کا اظہار فطری ہے۔ حضورﷺ کی آمد پر خدا کا بہت بڑا احسان ہے۔