کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں درگاہ حضرت سید شاہ نور الدین قادری المعروف اعظم بیگ شاہ پور ضلع یادگیر میں تقریبات عطائے خلافت منعقد ہوئی۔
آستانہ حضرت اعظم بیگ میں عطائے خلافت تقریب منعقد حضرت سید شاہ قادری بادشاہ قادری اعظم بیگ سجادہ نشین آستانہ حضرت اعظم بیگ نے محمد ریاض کنٹی کو عطائے خلافت سے سرفراز فرمایا۔
اس موقع پر سید شاہ قادربا شاہ قادری سجادہ نشین اعظم بیگ نے کہا کہ محمد ریاض کنٹی کو خلافت سے سرفراز فرمایا گیا ہے۔ عزیز اللہ سرمست برادر سجادہ نشین آستانہ صوفی سرمست سگر شریف نے کہا کہ خلافت سے سرفرازی ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ نعمت پیر اپنے مرید کو اس وقت عطا کرتا ہے جب و ہ منازل سلوک کو پورا کر لیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تریپورہ میں مسلمانوں پر حملے کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا پرزور احتجاج
اس موقع پر سید شاہ فخرالدین قادری اعظم بیگ جانشین سجادہ نشین آستانہ حضرت اعظم بیگ کی زیر نگرانی عبدالرحمن، رفیق محمد حسین برادران نے تقریب خلافت کے بہترین انتظامات کیے۔