اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد 16 اکتوبر

سید ساجد حیات سیکریٹری مسجد صدر دروازہ انتظامی کمیٹی یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ بارہ سالوں سے لڑکوں کے لیے ہر سال ماہ ربیع الاول کے موقع پر اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ اس سال بھی 16 اکتوبر کو اسلامی کوئز مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

By

Published : Oct 14, 2021, 3:40 PM IST

Updated : Oct 14, 2021, 4:26 PM IST

اسلامی کوئز مقابلے 16 اکتوبرکو منعقد ہوں گے
اسلامی کوئز مقابلے 16 اکتوبرکو منعقد ہوں گے

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مسجد صدر دروازہ انتظامی کمیٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی لڑکوں میں دینی معلومات میں اضافے کی غرض سے اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد 16 اکتوبر

سید ساجد حیات سیکریٹری مسجد صدر دروازہ انتظامی کمیٹی یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ بارہ سالوں سے لڑکوں کے لئے ہر سال ماہ ربیع الاول کے موقع پر اسلامی کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ اس سال بھی 16 اکتوبر کو اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: میلاد النبیؐ کی آمد پر گلبرگہ میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کے لڑکوں کے لئے یہ مقابلہ رکھے گئے ہیں۔ 16 اکتوبر بعد نماز عشاء ان مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا، جس کے لیے 15 اکتوبر شام تک طلبہ رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

انہوں نے سرپرستوں اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں میں علم دین کی معلومات میں اضافے کے لیے اسلامی کوئز مقابلہ میں حصہ لینے پر زور دیں۔

Last Updated : Oct 14, 2021, 4:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details