اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: میلادالنبیؐ کے موقع پر اراکین بلدیہ ودیگر کو تہنیت پیش کی گئی - یادگیر کی خبریں

مسجد صدر دروازہ انتظامی کمیٹی کے صدر ایوب درزی نے بتایا کہ کہ عید میلاد کے حوالے سے نوجوانوں نے خوبصورت نمونے تیار کیے، جس کے لیے'ہم نے ان نوجوانوں کی ہمت افزائی کی خاطر انہیں سند مومنٹو دیا اور ان کی شال پوشی کی۔

میلادالنبیؐ کے موقع پر اراکین بلدیہ ودیگر کو تہنیت پیش کی گئی
میلادالنبیؐ کے موقع پر اراکین بلدیہ ودیگر کو تہنیت پیش کی گئی

By

Published : Oct 23, 2021, 4:41 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مسجد صدر دروازہ انتظامی کمیٹی کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کے موقع برادران وطن و اراکین بلدیہ یادگیر کو تہنیت پیش کی گئی۔

میلادالنبیؐ کے موقع پر اراکین بلدیہ ودیگر کو تہنیت پیش کی گئی

مسجد صدر دروازہ انتظامی کمیٹی کے صدر ایوب درزی نے بتایا کہ کہ عید میلاد کے حوالے سے نوجوانوں نے خوبصورت نمونے تیار کیے، جس کے لیے'ہم نے ان نوجوانوں کی ہمت افزائی کی خاطر انہیں سند مومنٹو دیا اور ان کی شال پوشی کی۔

میلادالنبیؐ کے موقع پر اراکین بلدیہ ودیگر کو تہنیت پیش کی گئی

اس کے علاوہ شہر کے مختلف بلدیاتی حلقوں کے اراکین بلدیہ برادران وطن کو بھی ان کی نمایاں خدمات پر تہنیت پیش کی گئی ہے.

یادگیر: میلادالنبیؐ کے موقع پر اراکین بلدیہ ودیگر کو تہنیت پیش کی گئی

اس موقع پر رکن بلدیہ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ یادگیر ہمیشہ سے ہی امن اور اتحاد کا گہوارہ رہا ہے۔ اور آج بھی اس کی مثال دیکھی جاسکتی ہے۔

بلدی حلقہ 20 کے رکن بلدیہ منصور احمد افغان نے کہا کہ مسجد صدر دروازہ کی انتظامی کمیٹی اور تمام نوجوان ہمیشہ سے ہی متحد ہوکر منفرد کام کرنے کی سوچ رکھتے ہیں اور آج بھی انہوں نے برادران وطن اراکین بلدیہ کو تہنیت پیش کی جس کے لیے میں ان کی ستائش کرتا ہوں۔

رکن بلدیہ وارڈ نمبر 21 کرشنا نائیک نے کہا کہ یادگیر میں ہمیشہ ہر تہوار سب مل کر مناتے ہیں اور آگے بھی اسی طرح ہم سب مل کر ہر ایک تہوار منائیں گے۔

اس تقریب میں عنایت الرحمٰن سابق کونسلر، محمد ثناءاللہ کے علاوہ مسجد صدر دروازہ انتظامی کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details