اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر حج کمیٹی کے چیئرمین کا انتقال - یادگیر حج کمیٹی

کرناٹک کے ضلع یادگیر کی معروف شخصیت حاجی محمد اسحاق چیئرمین رہبر حج کمیٹی ضلع یادگیر کا انتقال ہوگیا ہے۔

image
image

By

Published : Aug 5, 2020, 9:14 AM IST

حاجی محمد اسحاق بحیثیت ضلع یادگیر حج کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر نمایاں خدمات انجام دیتے رہے حج کمیٹی یادگیر کی جانب سے حجاج کرام کو تربیتی پروگرام منعقد کرنا ٹیکہ اندازی، ہیلتھ کیمپ ،معلوماتی کیمپ، جیسے پروگراموں کے ذریعے وہ ہمیشہ متحرک رہا کرتے تھے۔

حاجی محمد اسحاق چیئرمین کے انتقال پر شہر یادگیر کے علمائے کرام و معززین شہر نے اظہار افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

ان کی نماز جنازہ شہر یادگیر کی مسجد لطیفیہ میں پڑھائی گئی جبکہ تدفین تین آستانہ درگاہ حضرت سید شاہ یعقوب بخاریؒ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details