کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مختلف کسان حامی تنظیموں اور کسان مورچے نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے 27 ستمبر کو بند منانے کا اعلان کیا ہے۔
کسان تنظیموں نے 27 ستمبر کو بند منانے کا اعلان کیا اس موقع پر کسان کھیتی سنگھ کے ضلع جنرل سیکریٹری محمد جمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پچھلے نو مہینوں سے کسانوں کے مطالبات کو ان دیکھا کررہی ہے۔
کسان تنظیموں نے 27 ستمبر کو بند منانے کا اعلان کیا ملک کے دارالحکومت دہلی میں کسان پچھلے نو مہینوں سے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کررہے ہیں۔ باوجود اس کے مرکزی حکومت کسانوں سے بات کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی طرف غیر سنجیدہ ہے۔
زرعی قوانین کےسلسلے میں احتجاج کررہے کسانوں میں کئی لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔ کسان مخالف پالیسیوں کے سلسلے میں27 ستمبر کو جو ملک گیر بند منایا جارہا ہے اس بند کو ضلع کے تمام مختلف کسان حامی تنظیموں کی مکمل تائید حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میسور: احتجاج کور کرنے پہنچے اردو صحافی ہجومی تشدد کے شکار
کرناٹک اسٹیٹ کسان سنگھ کے ضلع نائب صدر چنپا نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کو مسلسل پریشان کر رہی ہے۔ پچھلے نو مہینوں سے کسان اپنے مطالبات کو لے کر مرکزی حکومت سے اپیل کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت کسانوں کے مطالبات کو حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔اس لیے 27 ستمبر کو ملک گیر اور ریاستی سطح پر بند کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہم تمام تنظیمیں اس بند کی تائید کرتے ہوئے یادگیر کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 27 ستمبر کو اپنے کاروبار بند کر کے اس بند کو کامیاب بنائیں۔
اس موقع پر شرن گوڈا، راملنگپا آل انڈیا یونائٹیڈ ٹریڈ یونین سنٹر ضلع سیکرٹری، کلپنا اور دیگر کئی کسان حامی تنظیموں کے ذمہ داران اس پریس کانفرنس میں شرکت کی۔