قدیم عید گاہ کے صدر منصور احمد افغان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ کی نماز عیدگاہ میں ادا نہیں کی جائے گی۔ کیونکہ ریاستی حکومت نے عیدگاہوں میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی ہے-
یادگیر: عید گاہ میں نمازعید الاضحیٰ ادا نہیں کی جائے گی - یادگیر ای ٹی وی بھارت خبر
ریاست کرناٹک حکومت کے ہدایت نامہ کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا کی وجہ سے اجتماعی طور پرعید گاہوں میں نماز عید الاضحیٰ ادا نہیں کی جائے گی۔
عید گاہ میں نمازعید الاضحیٰ ادا نہیں کی جائے گی
مزید پڑھیں :میرٹھ: عید گاہ میں نماز ادا کرنے کا مطالبہ
انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے، ماسک لگانے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے پُرامن طریقے سے عید منانے کی اپیل کی ہے۔