اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: ضلع میں دوسرے نمبر پر آنے والی طالبہ کو مبارکباد - 10th board topper yadgir

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور تعلقہ میں یادگیر ڈسٹرکٹ بلڈنگ ورکرس آرگنائزیشن کی جانب سے دسویں جماعت میں ضلع یادگیر میں دوسرے نمبر پر آنے والی طالبہ کماری سوپنا کو تہنیت پیش کی گئی۔

یادگیر: ضلع میں دوسرے نمبر پر آنے والی طالبہ کو مبارکباد
یادگیر: ضلع میں دوسرے نمبر پر آنے والی طالبہ کو مبارکباد

By

Published : Aug 17, 2020, 10:48 AM IST

ایسوسی ایشن کے صدر شیو انا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کماری سوپنا دسویں جماعت میں ضلع یادگیر میں دوسرے مقام پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے انہوں نے اسکول کے نام کے ساتھ ساتھ تعلقہ شاہ پور کا نام بھی روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'علم ایک ایسا زیور ہے جس کو کوئی چرا نہیں سکتا۔ علم ہی ایک ایسی دولت ہے جو انسان کے ہر وقت ساتھ رہتی ہے اور آخری دم تک اس کا ساتھ دیتی ہے۔'

یادگیر: ضلع میں دوسرے نمبر پر آنے والی طالبہ کو مبارکباد

انہوں نے سوپنا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کریں، اپنے والدین کے ساتھ ساتھ ضلع کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر شانتاپا، پدماوتی، ساگر، وجے کمار کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details