اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: ترقیاتی کاموں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایت: ڈاکٹر راگاپریا - karnatak news

یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے گزشتہ روز کلیان کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت کیے جارہے ترقیاتی کاموں جائزہ لیا اور اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ترقیاتی پروجیکٹ کے کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیں۔

یادگیر: ترقیاتی کاموں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایت: ڈاکٹر راگاپریا
یادگیر: ترقیاتی کاموں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایت: ڈاکٹر راگاپریا

By

Published : Jun 28, 2021, 11:45 AM IST

کرناٹک میں ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے کلیان کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت کیے جارہے ترقیاتی کاموں کا گزشتہ روز جائزہ لیا۔

اس دوران انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع یادگیر میں کوویڈ کے معاملے میں مزید کمی آئی ہے، اس کے سبب لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی ہے۔ اس کے پیش نظر عہدداروں کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے اعلی عہدیداروں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ 'کلیان کرناٹک ریجن ڈویلپمنٹ بورڈ یادگیر کی جانب سے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے لیے جو فنڈ جاری کیے گئے ہیں۔ اس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے سبھی ترقیاتی پروجیکٹ کے کاموں کو مقرر کی گئی مدت میں مکمل کر لیے جائیں۔

مزید پڑھیں:
کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے کرناٹک حکومت تیار

اس موقع پر متعلقہ عہدیداروں نے بتایاکہ گزشتہ سال جو ترقیاتی 180 پروجیکٹ حاصل ہوئے تھے ان میں سے 124 پروجیکٹ تکمیل پائے ہیں، بقیہ پروجیکٹ کا کام جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے بقییہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details