ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے سڑکوں اور پلوں کی فوری مرمت کی ہدایت دی ہے، پبلک ورک ڈپارٹمنٹ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں بھاری بارش اور سیلاب سے جن سڑکوں اور پلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ فوری طور پر ان کی درستگی کے کاموں کو تیزی سے انجام دیا جائے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو سخت تاکید کی کہ سبھی متعلقہ عہدے داران سڑکوں اور پلوں کی مرمت کے کاموں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔
حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے یادگیر میں کئی سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔