بیدر:ریاست کرناٹک کے یادگیر ضلع ڈپٹی کمشنرسنیہل آر نے کہا کہ آئندہ اسمبلی عام انتخابات کے لئے مختلف انتخابی سرگرمیوں کے موثر انتظام کے لئے مقرر کردہ ٹیم کے تمام افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے غیر جانبداری سے انجام دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم کے تمام عہدیداروں کو سرکلر میں بیان کردہ اپنی ذمہ داریوں کو جاننا چاہئے۔لوگوں کو اپنی پوری ایمانداری کے ساتھ ذمہ داری کو ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈسٹرکٹ کمشنر نے تجویز پیش کی کہ تمام افسران ضلع الیکشن ٹیم کے آنکھ اور کان ہونے چاہئیے۔اس لئے سب اپنی ذمہ داریوں کو جانیں اور اپنے فرائض انجام دیں افسران کو سب کے ساتھ مساوی سلوک کرنا چاہئے۔سیاسی جماعتوں کے طرز عمل پر توجہ دینا چاہئے۔اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہو۔ الیکشن کمیشن کی تمام رپورٹس ایک ہی دن بھیجی جائیں۔