کرناٹک حکومت کی جانب سے برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس پارٹی نے یادگیر ضلع میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ضلع کانگریس پارٹی دفتر یادگیر سے سبھاش چوک تک ایک بائیک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
سبھاش چوک پر کانگریس پارٹی کے کارکنان کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر کانگریس رہنماؤں نے ریاست حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جہاں ایک طرف عوام کورونا وبا اور لاکھ ڈاون سے پریشان ہیں وہیں دوسری طرف ریاستی حکومت عوام پر مزید بوجھ عائد کرتے ہوئے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بی جے پی حکومت کو عام لوگوں کی تکالیف دور کرنے کی فکر کرنا چاہئے۔