اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: ڈاکٹر شام پرکاش مکھرجی کی برسی کے موقع پر بی جے پی دفتر میں اجلاس - ڈاکٹر شام پرکاش مکھرجی کی برسی

ضلع یادگیر میں بی جے پی دفتر کے آنگن میں مرکزی وزیر ڈاکٹر شام پرکاش مکھرجی کی 68ویں برسی کے موقع پرشجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔

ڈاکٹر شام پرکاش مکھرجی  کی برسی کے موقع پر بی جے پی دفتر میں اجلاس
ڈاکٹر شام پرکاش مکھرجی کی برسی کے موقع پر بی جے پی دفتر میں اجلاس

By

Published : Jun 23, 2021, 5:27 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بی جے پی پارٹی کے ضلعی دفتر میں سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شام پرکاش مکھرجی کی 68ویں برسی کے موقع پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کہ تمام تعلقہ جات کے بی جے پی پارٹی کے اہم ذمہ داران موجود رہے۔

اس موقع پر بی جے پی پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کارکنان لوگوں میں ویکسین لینے کے لئے ایک مہم کی شروعات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ویکسین سے متعلق خاص کر دیہاتوں میں بیداری پھیلانے کی سخت ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:یادگیر: فون ان پروگرام کرنے کی اپیل


اس موقع پر بی جے پی ضلع دفتر کے آنگن میں شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے۔یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے اور لوگوں سے پودے لگانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details