کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ایڈن گارڈن فنکشن ہال میں نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس یادگیر کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس کے بنگلور، بلاری اور گلبرگہ کے ذمہ داران نے بطورِ مہمان شرکت کی۔
یادگیر: نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس یادگیر کی جانب سے اجلاس کا انعقاد - سراج جعفری ریاستی سیکرٹری نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس
یادگیر میں نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس یادگیر کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سراج جعفری ریاستی سیکرٹری نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر انسان کو پیدا ہونے سے مرنے تک بنیادی حقوق حاصل ہیں۔
مزید پڑھیں:گلبرگہ: قرآن مجید کا دو سو سال پرانا نسخہ موجود
اس موقع پر نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس یادگیر کی جانب سے مختلف شعبۂ جات میں اپنی نمایاں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر، ٹیچر، صحافی، اسکول اور کالجز کے ذمہ داران، ادبی سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کو تہنیت پیش کی گئی۔
اس پروگرام میں سابقہ قانون ساز کونسل رکن تنور چنا ریڈی، تجمل حسین ریاستی صدر نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس، محمد ریاض احمد صدر ڈسٹرکٹ بی جے پی مائنارٹی مورچہ، ناصر احمد صدر گاندھی کالج، انور پٹیل صدر انجمن رضائے مصطفیٰ، درشن گاندھی، کے علاوہ دیگر کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔