کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈسٹرکٹ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر ناگا راج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کو لے کر لوگوں میں جو غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں وہ بالکل غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ضلع انتظامیہ اور حکومت پر بھروسہ کرتے ہوئے افواہوں پر دھیان نہ دیتے ہوئے ویکسین ضرور لیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات سراسر غلط ہے کہ ویکسین لینے کے بعد 45 دن تک گوشت اور شراب کا استعمال نہیں کر سکتے یہ ایک فیک نیوز ہے۔ ویکسین لینے کے بعد صرف ایک گھنٹے کے بعد کچھ بھی کھا سکتے ہیں ویکسین لینے کے بعد ویکسین لینے والے احباب کو کھانے پینے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔
یادگیر کووڈ ویکسین انچارج ڈاکٹر ونیتا نے کہا کہ کووڈ کی تیسری لہر آنے سے پہلے ہم سب کو چاہیے کہ ہم سب ویکسین لیں کیونکہ کووڈ کی تیسری لہر سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ کبھی بھی آ سکتی ہے۔ یادگیر میں 200 سے زائد ویکسنگ سنٹر لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ عوام کی اپیل پر عوامی مقامی جگہوں پر محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ویکسین سنٹر لگائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا ویکسینیشن معاملے میں بھارت کی تاریخی کامیابی
ڈاکٹر ونیتا نے شہر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین اپنے قریبی ویکسین مرکز پر جاکر ویکسین لگوائیں۔