کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کل کلیان کرناٹک اتسو یوم 2020 اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر صحت شری راملو دورہ کریں گے۔
وزیر صحت کا 17 ستمبر کو یادگیر دورہ - کل کلیان کرناٹک اتسو یوم
ریاستی وزیر برائے صحت شری راملو 17 ستمبر کو یادگیر ضلع کا دورہ کریں گے۔
![وزیر صحت کا 17 ستمبر کو یادگیر دورہ yadgeer visit of the Minister of Health on September 17](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8827271-373-8827271-1600273778777.jpg)
وزیر صحت کا 17 ستمبر کو یادگیر دورہ
یہ اجلاس شہر کے سرکاری گورنمنٹ کالج گراؤنڈ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ ریاستی وزیر صحت سری راملو 17 ستمبر کو صبح نو بجے کلیان کرناٹک اتسو یوم کی پرچم کشائی انجام دیں گے۔
اس موقع پر یادگیر رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا، ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا شرما، محکمہ بلدیہ کے کمشنر بکپا، ضلع پنچایت صدر بسن گوڑا پاٹل کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے اعلی افسران اور ضلع انتظامیہ کے دیگر محکمہ جات کے ذمہ داران موجود رہیں گے۔