اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: شاہ پور میں مدینہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد - masjid

شاہ پور میں مدینہ مسجد کی تعمیر نو کے سنگ بنیاد کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں شہر و اطراف سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

یادگیر: شاہ پور میں مدینہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد
یادگیر: شاہ پور میں مدینہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد

By

Published : Feb 22, 2021, 8:12 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں واقع مدینہ کمپلیکس میں مدینہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد عمل میں آیا۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ سید شاہ محمد محمد الحسینی سجادہ نشین بزرگ آستانہ جلالیہ گوگی شریف تعلقہ شاہ پور کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔

یادگیر: شاہ پور میں مدینہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد

اس موقع پر حضرت سید شاہ عزیز اللہ سرمست چشتی القادری آستانہ حضرت صوفی سرمست اسد الاولیاء سگر شریف، رکن اسمبلی شاہ پور شرن بسپا دشنا پور، سیدمصطفیٰ دربان سابق ٹاؤن پلاننگ چیئرمین کے علاوہ کئی علمائے کرام، مشائخین اور سیاسی قائدین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

یادگیر: شاہ پور میں مدینہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد

عمر بن محمد چاؤش، صدر مدینہ ٹرسٹ شاہ پور، ابوبکر بن محمد، احمد بن عمر نے تمام مہمانان خصوصی کی گل پوشی و شال پوشی کی۔ عزیز اللہ سرمست نے اس موقع پر چاؤش فیملی کو مسجد کی توسیع اور تعمیر نو کا ذریعہ بننے پر مبارکباد دی، اور اس کار خیر کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کے لیے انجام دینے کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

یادگیر: شاہ پور میں مدینہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد

سید شاہ محمد محمد الحسینی سجادہ نشین بارگاہ آستانہ گوگی شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوتا اللہ جو چاہتا ہے اور جس سے جو کام لینا چاہتا ہے وہ لے لیتا ہے۔ یہ کسی کے اختیار میں نہیں کہ وہ کچھ کرسکے اللہ تعالیٰ اپنے محبوب بندوں کا دین کے کاموں کے لیے انتخاب فرماتا ہے۔ مولانا عبدالقدیر عطاری نے اس اجلاس کی کارروائی چلائی۔ اخیر میں عود بن عمر چاؤش نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

یادگیر: شاہ پور میں مدینہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد
یادگیر: شاہ پور میں مدینہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد
یادگیر: شاہ پور میں مدینہ مسجد کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details