اردو

urdu

By

Published : Sep 3, 2020, 4:58 PM IST

ETV Bharat / state

یادگیر: بیواؤں اور معذورین کو پینشن دینے کا مطالبہ

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور تعلقہ میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیایادگیر شاخ کی جانب سے ایک احتجاج کیا گیا جس میں بیواؤں اور معذورین کی رکی ہوئی پینشن دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

yadgeer: Demand for pensions for widows and the disabled
یادگیر: بیواؤں اور معذورین کو پنشن دینے کا مطالبہ

شاہ پور کے تحصیل آفس کے روبرو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا شاخ یادگیر کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیواؤں اور ساٹھ سال کی عمر سے زیادہ مرد و خواتین اور معذورین کی رکی ہوئی پچھلے آٹھ ماہ سے پینشن کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

یادگیر: بیواؤں اور معذورین کو پنشن دینے کا مطالبہ

اس موقع پر سید اسحاق خالد صدر شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا شاخ یادگیر نے کہا کہ بیواؤں اور معذورین کی پچھلے سات آٹھ ماہ سے پنشن جو ان کو ماہانہ ملتی ہے وہ نہیں ملی ہے، جس کے لیے ہم نے شاہ پور تحصیلدار کے توسط سے کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کو ایک یادداشت روانہ کی ہے۔

یادگیر: بیواؤں اور معذورین کو پنشن دینے کا مطالبہ

یادداشت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معذورین کی رکی ہوئی پینشن جلد از جلد جاری کریں۔ اس موقع پر پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا شاخ یادگیر کے تمام ذمہ داران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details