اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر بس اسٹینڈ کی تعمیر سست رفتاری کا شکار - Yadgeer bus stand

یاد گیر سٹی بس اسٹینڈ کے کام میں کوتاہی اور سست رفتاری کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیاں اٹھانی پڑتی ہیں۔

یاد گیرسٹی بس اسٹینڈ

By

Published : Aug 4, 2019, 12:33 PM IST

ریاست کرناٹک کے ایک علاقہ یادگیر میں سٹی بس اسٹینڈ کا کام تین برس سے چل رہا ہے لیکن ابھی تک اسکا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے، اس اسٹینڈ کے تعمیراتی کام کی رفتار اتنی زیادہ سست ہے کہ اسکے رفتار تیز کرنے کے لیے لوگ اپیل کررہے ہیں۔

یادگیرسٹی بس اسٹینڈ کی تعمیر سست رفتاری کا شکار

واضح رہے کہ سٹی بس اسٹینڈ یادگیر کی تعمیری کام کے لیے تین سال قبل ہی پانچ کروڑ روپئے منظور ہوچکے ہیں، اتنے زیادہ پیسے پاس ہونے کے باجود بھی کام میں اس قدر سست رفتاری کیوں کر انجام دی جاتی ہے سمجھ سے پرے ہے۔

اسٹینڈ کی تعمیر میں کاہلی کی وجہ سے روزآنہ ٹریفک کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے، اور دیہی علاقون میں جانے کے لیے کافی زیادہ دشواریاں پیش آتی ہی۔

ڈاکٹر امیش نے کہا کہ سٹی بس اسٹینڈ یادگیر کی تعمیری کام کے لیے پانچ کروڑ روپے منظور ہوئے تین سال کا عرصہ ہوا مگر ابھی تک تعمیری کا م مکمل نہیں ہوا ہے.

انھوں نے ڈپٹی کمشنر یادگیر کروما راو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر قلب میں جو سٹی بس اسٹینڈ تعمیر ہورہا ہے اس کا تعمیری کام کچھوے کی رفتار سے ہو رہا ہے.

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے اپیل کی ہے کہ اس سٹی بس اسٹانڈ یادگیر کے تعمیری کام کو مکمل کرکے عوام کا خیال رکھتے ہوئے جلد از جلد اس کا افتتاح کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details