اردو

urdu

By

Published : Nov 9, 2022, 3:33 PM IST

ETV Bharat / state

Yadgir Deputy Commissioner ڈپٹی کمشنر یادگیر کا واک ٹو دی ولیج پروگرام

یادگیرکے ڈپٹی کمشنرنے عوامی رابطے کو مضبوط بنانے کے ارادے سے واک ٹو دی ولیج پروگرام کا افتتاح کیا۔ Yadgir Deputy Commissioner

ڈپٹی کمشنر یادگیر کا واک ٹو دی ولیج پروگرام
ڈپٹی کمشنر یادگیر کا واک ٹو دی ولیج پروگرام

یادگیر:کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر نے عوامی رابطے کو مضبوط بنانے کے ارادے سے واک ٹو دی ولیج پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے مقامی باشندوں سے ان کے مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ Yadgir Deputy Commissioner Organize Walk To The Villege Programme In Karnataka
ڈپٹی کمشنر یادگیر سنیل آر نے یادگیر تحصیلدار کے دفتر میں عوام سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی شکایت سنی اور ان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری اسکول کے بچوں کے لئے موزے اور جوتے تقسیم کر رہی ہے، گارجین کو سرکار کی تمام اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

کرناٹک کے یادگیر ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرکاری ملازمئن کو عام لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہئے۔لوگوں کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ انہیں پریشانیوں سے نجات مل سکے ۔

مزید پڑھیں:Bengaluru Muslims کمپے گوڑا مجسمہ کے افتتاح کے لئے مسجد طحہ کی مٹی سونپی گئی

ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ افسران سے کہا کہ ڈاکٹر وقت پر حاضر ہو کر اپنے فرائض انجام دیں، ہسپتال کے ہر وارڈ میں صاف صفائی کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔

اس موقع پر تحصیلدار چنامالپا گھنٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر گروراج، تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ہنامنت ریڈی، محکمہ سماجی بہبود کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر رام چندرگولا، پسماندہ طبقات کے تعلقہ افسر سنتوش ریڈی اور دیگر تعلقہ سطح کے افسران موجود تھے۔Yadgir Deputy Commissioner Organize Walk To The Villege Programme In Karnataka

ABOUT THE AUTHOR

...view details