کرناٹک کے ضلع یادگیر کے کانگریس دفتر میں مہاتما گاندھی کی 73 ویں کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
یادگیر:مہا تما گاندھی کی برسی پر کانگریس رہنماؤں کا خراج عقیدت
یادگیر میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بابائے قوم گاندھی جی کی 73 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
گاندھی جی نے تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل کر آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا، جو اتحاد کا ثبوت ہے، لیکن آج ایسا جذبہ نظر نہیں آتا۔ سینئر کانگریس رہنما نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہی ہم تمام بھارتیوں کی کامیابی ہے۔
کانگریس یوتھ کمیٹی کے ریاستی سیکریٹری راگھویندر نے کہا کہ گاندھی جی نے اپنی پوری زندگی ملک کے امن و امان کے لیے قربان کر دی۔ آج ہم سب کو گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔