اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم نوجوانوں نے تیار کیا آن لائن کلاسیز کے لیے نیا ایپ، حکومت کی ستائش - worlds only mobile app which facilitates education

آئی آئی ٹی گریجویٹ مبین مسعود جو کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور بلال عابدی جو کہ لکھنو سے تعلق رکھتے ہیں دونوں نے مل کر ایک انوکھا موبائل ایپ ڈیویلوپ کیا ہے جو اساتذۂ کو نہایت کم اسپیڈ انٹرنیٹ پر بھی یعنی 2-جی انٹرنیٹ پر آن لائن کلاسیز میں کسی طرح کی دشواری پیدا نہیں ہوگی، اس کے لیے حکومت ہند نے بھی ستائش کی ہے۔

طلباء ویڈیو کے ذریعے تعلیم حاصل  پر بھی اب طلباء ویڈیو کے ذریعے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں
طلباء ویڈیو کے ذریعے تعلیم حاصل پر بھی اب طلباء ویڈیو کے ذریعے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں

By

Published : Sep 13, 2020, 9:16 AM IST

مسلم نوجوانوں نے آن لائن کلاسیز کے لیے ایک نیا ایپ تیار کیا ہے جو کم انٹرنیٹ اسپیڈ میں بغیر رکاوٹ چلتا ہے ۔ جس کی مرکزی حکومت نے ستائش کی ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مبین مسعود کہتے ہیں کہ ملک ہند کی بیشتر آبادی دیہی علاقوں میں بستی ہے جہاں انٹرنیٹ عموماً آہستہ چلتا ہے اور ایسے میں طلبا کا آن لائن تعلیم حاصل کرنا دشوار ہوتا ہے اور ایسے میں ان کا "وائز ایپ" کارگر ثابت ہوتا ہے۔

طلباء ویڈیو کے ذریعے تعلیم حاصل پر بھی اب طلباء ویڈیو کے ذریعے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں
ایپ کے متعلق بلال عابدی نے بتایا کہ انہوں نے اسے ایڈ-فری بنایا ہے کہ طلباء کو حصول علم میں کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو اور ایپ کو کلی طور پر مفت فراہمی کی گئی ہے۔

ڈیلوپر بلال نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے اپنے ساتھی مبین مسعود کے ساتھ کڑی محنت و مشقت کے بعد یہ ایپ تیار کیا ہے اور اس دوران آئے اخراجات کو اپنا جیب خرچ لگایا ہے۔

اس ایپ سے متعلق انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پوری طرح سے محفوظ ہے کہ اس کے ڈیٹا اور موبائل نمبرز وغیرہ جیسے تمام تر معلومات کہیں بھی کسی کے ساتھ بھی شئیر نہیں کی جاتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details