بیدر:کرناٹک رائٹرز ایسوسی ایشن کی صدر بھارتی نے ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، بیدر، کی جانب سے عالمی یوم خواتین 2023 کے ایک حصہ کے طور پر سائیکل ریالی کا افتتاح کیا اور ’صحت مند‘ کے نعرے کے ساتھ ریلی کا آغاز کیا۔ یہ سائیکل ریلی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفس بیدر سے شروع ہویئ اور امبیڈکر سرکل سے ہوتی ہوئی جنواڈا روڈ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر دفتر پر اختتام ہوئی۔
شہر کے ہم راستوں پر خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی صحت کے بارے میں پینلز، اعلانات اور آڈیو مائک کے ذریعے آگاہی پیدا کرتے ہوئے کرناٹکا رائٹرس اسوسی ایشن کی صدر بھارتی نے کہا کہ ’’خواتین کو سب سے زیادہ اپنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ جب صحت و تندرستی ہوگی تبھی ایک عورت اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا سکتی ہے، کسی بھی گھر میں خواتین کو صحت مند ہونا اس لئے بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ گھر کا تمام دار و مدار خواتین پر ہوتا ہے اس لیے جس گھر کی خواتین صحت مند اور تندرست ہوتی ہیں وہ گھر خوشحال اور ترقی پسند ہوتا ہے۔‘‘