گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں واقع بی ایم انجنیرنگ کالج کے کے بی آڈیٹوریم میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بعنوان ملی مسائل اور ان کے حل پر ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا۔World Sunni Dawate Islami Organise Seminar On Present Situation And Muslim Problem In Gulbarga
اس موقع پر مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا قمر زماں خان اعظمی مصباحی جنرل سیکرٹری (ورلڈ اسلامیک مشین مانچسٹر یو کے) اور بیرسٹر معین الدین الزماں اعظمی (منچسٹر یوکے) اور حضرت علامہ مولانا حافظ محمد شاکر علی نوری امیر عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی ،بلبل باغ مدینہ الحاج قاری رضوان خان صاحب پرنسپل ہاشمیہ ہائی اسکول نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس سمینار کے ذریعہ اسلامی اسکالر اور علماء کرام نے امت مسلمہ کو ملی مسائل اور ان کے حل کے لئے نصیحت فرمائی اور خاص کر ان باتوں کی طرف توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی کہ ملی مسائل پر غور وفکر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اور یہ بڑا نیکی کا کام ہے۔
اس موقع پر مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا قمر الزماں خان اعظمی مصباحی (جنرل سیکرٹری ورلڈ اسلامیک مشین مانچسٹر یو کے) نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ قوم وملت کو برایوں سے روکنے اور انکی ترقی کے لئے ہم سب کو اپنے اپنے علاقوں کے امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ۔شکوے ظلم وستم سے یہی بہتر ہے کہ اپنے میں سے ہی کوئی شمع جلاتا جائے۔صدیوں کی نیند نے ہمیں غافل کر رکھا ہے۔اپنی ضروریات اور ذمہ داروں سے بھی بہت دنوں سے سوئے ہوئے ہیں۔ ایسے سوئے ہیں کہ سونے والوں کو جگایا جاتا تو جاگ جاتا ہے۔مگر مرنے والوں کوجگا نا نا کے برابر ہے۔تاریخ ہمارے بارے میں لکھنے پر مجبور نہ ہوجائے۔ سوئے نہیں بلکہ مرگئے ہیں۔میں کی جگہ کی جگہ ہم کا لفظ استعمال کرنا ہوگا۔