اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک کے ہمپی میں سیلاب کا خطرہ

ریاست کرناٹک کے 17 اضلاع کے 80 گاؤں میں گذشتہ 10 روز میں شدید بارش اور سیلاب سے 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تقریبا 14 ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کرناٹک کے ہمپی پر سیلاب کا خطرہ

By

Published : Aug 12, 2019, 4:40 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 6:35 PM IST

کرناٹک کے شمالی مغربی اور ساحلی علاقوں میں یکم اگست سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے ریاست کے 17 اضلاع بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔


ریاست کے کئی اضلاع میں مانسون کے قہر کی وجہ سے آئندہ 48 گھنٹے کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

کرناٹک کے ہمپی پر سیلاب کا خطرہ


ضلع بلاری میں انتظامیہ کے ذریعے 1.70 لاکھ کیوسیک پانی چھوڑنے کی وجہ سے تنگبھدرا ندی کے ساحل پر موجود عالمی ثقافت ورثہ ہمپی ڈوب گیا ہے۔


افسروں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے ندی کے ساحل کے اطراف میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا ہے کیونکہ گذشتہ ایک ہفتے میں مغربی گھاٹ میں بھاری بارش کی وجہ سے دو لاکھ کیوسیک سے مزید پانی آنے پر تنگبھدرا کے سبھی گیٹ کھول دیے گئے ہیں۔


پانی ہمپی میں داخل ہوگیا ہے جبکہ کانپلی قلعے کے سامنے والا انجنیئے مندر ڈوب گیا ہے۔


افسروں نے سیاحوں کو ہمپی سے چلے جانے کو کہا ہے۔ ضلع بلاری اور کوپپالک میں ندی کے ساحلوں کے نچلے حصے میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے ضروری قدم اٹھائے گئے ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 6:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details