اردو

urdu

ETV Bharat / state

Child Labour: بیدر میں بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن منایا گیا - بیدر میں بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن منایا گیا

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی نے بچہ مزدوری کے خلاف منائے جارہے دن کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ہدایت دی۔

بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن کا  انعقاد
بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن کا انعقاد

By

Published : Jun 12, 2023, 12:47 PM IST

بیدر: ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 جون کو ضلع انتظامیہ عالمی انسداد چائلڈ لیبر ڈے یعنی بچہ مزدوری منا رہی ہے، بیدر ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی نے کہا کہ اسے کامیاب بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ ڈپٹی ڈائرکٹر اور فیلڈ ایجوکیشن افسران نے 12 جون کو صبح 8.30 بجے اسکولی بچوں کو ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے بچوں کے لیے ریالی میں شرکت کرنے اور اسکولوں میں سرکلر تقسیم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ضلع ڈپٹی کمشنر نے ضلع لیبر افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آنگن واڑی سپروائزر، عمارت اور دیگر تعمیراتی کارکن اس پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔ اس موقع پر ایک ریالی صبح 9 بجے ڈپٹی کمشنر آفس سے بھگت سنگھ سرکل، بسویشور سرکل سے امبیڈکر سرکل، تک نکالی گئی۔ گویند ریڈی نے مزید بتایا کہ وہ کریپا سرکل کے روٹ پر تھیٹر میں منعقد ہونے والے اسٹیج پروگرام میں شرکت کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر سری ہری دیشپانڈے، کمشنر انسپکٹر سوورنا، چائلڈ لیبر پروجیکٹ ڈائرکٹر ارجن اور ضلع اور تعلقہ سطح کے عہدیدار موجود تھے۔

مزید پڑھیں:بچہ مزدوری سے بچوں کی جسمانی نشو و نما متاثر ہوتی ہے

واضح رہے کہ 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو دو کانوں کارخانوں اور اور گھریلو کاموں کے لیے کام پر رکھنا غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، بچے تعلیم سے محروم نہ ہو اس لیے حکومت نے بچوں کو غیر قانونی کاموں سے دور رکھنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details