یادگیر:ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں یوم خواتین کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے کہاکہ خواتین کو صرف ایک دن تک محدود کرنا اچھی بات نہیں ہے۔خواتین کی وجہ سے ہی معاشرہ روشن ہے کیونکہ وہ (خواتین) چراغ ہے جس سے گھر روشن ہوتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بلڈنگ آڈیٹوریم میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ، ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقد خواتین کے عالمی دن کے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے خواتین کی موجودہ صورتحال کو لے کر کئی اہم باتیں کہی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔اعلیٰ تعلیم کی بدولت سماج میں اعلیٰ مقام حاصل ہوسکتا ہے۔اس کے لئے تمام لوگوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت درجنوں اسکیمیں چلائی جا ریں ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہاکہ بچوں کو تعلیم سے محروم نہ رکھا جائے۔کیونکہ وہ مستقبل ہیں۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ویدامورتی نے کہا کہ اگر کوئی عورت آدھی رات کو سڑک پر بہادری سے چلتی ہے کیونکہ گاندھی جی نے خواتین کو بااختیار بنانے کو اہمیت دی تھی۔ عورت وہ چراغ ہے جو گھر کو روشن کرتا ہے۔ لڑکیاں ہی اپنے والدین کا خیال رکھتی ہیں۔